Wednesday, 22, July, 2026

سامسنگ کی نئی ایل ای ڈی فلیش گلیکسی ایس 5 کیمرے کو نئی جدت دے گی

سامسنگ کی نئی ایل ای ڈی فلیش گلیکسی ایس 5 کیمرے کو نئی جدت دے گی
گلیکسی ایس 5 میں سامسنگ کا 3421۔ ,1.8 ٹی فلیش ایل ای ڈی پیکج استعمال ہوگا جو دن اور رات میں تصویروں کے بہتر نتائج فراہم کرے گا، اور کیمرے کو نئی جدت دے گا ۔گلیکسی ایس 5 ابھی تک لانچ نہیں ہوا مگر سامسنگ نے اس کی کچھ جھلک دکھائی ہے کہ یہ فون کیسا ہوگا۔ کورین کمپنی نے منگل کو موبائل میں استعمال ہونے والے نئے ایل ای ڈی کے بارے میں بھی بتایا۔ نیا عکس انداز فلیش ایل ای ڈی کی مدد سے سمارٹ فون میں چھوٹی سی جگہ سے وسیع حصہ دیکھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے بہتر نتائج کی وجہ سے دن اور رات میں تصویروں کے عمدہ نتائج آئیں گے۔ مارچ میں فلیش ایل ای ڈی کی بڑی تعداد میں پیداوار پر کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ دوسری چوتھائی میں اس فون کے مارکیٹ میں آنے کا بھی قوی امکان ہے۔ سامسنگ ان بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو نہ صرف اپنی موبائل ڈیوائسس خود بناتیں ہیں بلکہ ان کے پارٹس بھی خود ہی تیار کرتی ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex