Wednesday, 22, July, 2026

ہواوے کا خوبصورت اسینڈ پی 7 جلد مارکیٹ میں لانچ ہوگا

ہواوے کا خوبصورت اسینڈ پی 7 جلد مارکیٹ میں لانچ ہوگا
ہواوئی کے طرف سے سامنے آنے والا نیاموبایل اسینڈ پی 7 اگلے ہفتے میں بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروایا جائے گا۔ یہ فون اپنے کوڈ نام صوفیا سے جانا جائے گا اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دیکھنے میں اپنے پیش رو اسینڈ 6 سے ملتا جلتا ہو گا۔جاری کی گئیں تصویروں کے مطابق یہ کالے، سفید ، پنک اور گولڈ کے رنگوں میں سامنے آئے گا۔ مزید کچھ اطلاعات کے مطابق اس میں1080 پی ایچ ڈی کے ساتھ 5 انچ سے 5.5 تک سکرین ہوگی۔اس میں اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ کا آپریٹنگ سسٹم ہوگا ساتھ ہی 1.6گیگاہرٹج کواڈ کور پروسیسر ،2 جی بی ریم اور 16 جی بی ذخیرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ ہوگا۔ اگر کیمرے کی بات کریں تو اس میں 13 میگا پکسل پچھلا کیمرہ اور 8 میگا پکسل سامنے کا کیمرہ ہوگا۔فلحال اس کیمرے کی قیمت کے بارے میں اعلان نہیں کیا گیا۔ جو اگلے چند دنوں میں متوقع ہے
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex