Wednesday, 22, July, 2026

گوگل نے ایڈسنس اشتہارات کے فراڈ سے نبٹنے کے لئےنئی کمپنی سپائڈرآئی اوخرید لی

گوگل نے ایڈسنس اشتہارات کے فراڈ سے نبٹنے کے لئےنئی کمپنی سپائڈرآئی اوخرید لی
گوگل اشتہارات دینے والی کمپنیوں کو یہ یقین دلانا چاہتا ہے کہ ان کے دئیے گئے اشتہارات صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ اسی لئے گوگل نے سپائیڈر آئی او نامی کمپنی خرید لی ہے۔ سپائیڈر آئی او تین سال پہلے ہی وجود میں آئی ہے اشتہارات کے سلسلے میں سامنے آنے والے فراڈز سے نبٹنے کے لیے سروس مہیا کرتی ہے۔ گوگل نے ابھی تک اس معاہدے سے متعلق قوانین کے بارے میں کچھ ن ہیں بتایا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سروس کو گوگل ڈسپلے اور ویڈیو اشتہارات پر لگایا جائے گا، تاکہ گوگل ایڈسنس کے ذریعے کئے جانے والے جعلی کلکس کا خاتمہ ہو سکے، اور گوگل پر اشتہارات دینے والوں کا اعتماد بحال ہو سکے۔ فلحال گوگل کو بہت بڑی فکر لاحق ہے کہ بعض غیر قانونی طریقوں سے جعلی کلکس کے ذریعے ایسی ویب سائیٹس بہت بڑی مقدار میں رقم حاصل کر لیتی ہیں جو اس قابل نہیں ہوتیں، اور اسکا نقصان اشتہارات دینے والوں کو اٹھانا پڑتا ہے، جو ہر کلک کے پیسے دیتے ہیں، چاہے وہ غیر قانونی طریقے سے ہی کیوں نہ کئے گئے ہوں۔ گوگل کی اپنی پالیسی اور سکیورٹی انتہائی سخت ہے جو اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں پر اکاؤنٹس کو بلاک کر دیتی ہے۔ لیکن ہیکرز اور سپیمرز نت نئے طریقوں سے گوگل کو آزمائش میں ڈالے رکھتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ نئے کمپنی .گوگل کی مشکلات میں کمی لاتی ہے یا نہیں
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex