Wednesday, 22, July, 2026

Amazing 128 GB of micro SD card!!!

Amazing 128 GB of micro SD card!!!
سین ڈسک نے 128جی بی میموری کارڈ متعارف کروادیا ہے،جو آپکے موبائل اور ٹیبلیٹ کی گنجائش کو کم پڑنے نہیں دے گا!۔ آپ کا فون اور ٹیبلیٹ تو شاید اتنی جگہ کو سپورٹ نا کرے مگر سکین ڈسک فلیش میموری کارڈ آپ کی بیشمار ویڈیوز، تصویروں، میوزک اور ایپس کو محفوط رکھنے کے لیے یقیناً آپ کی مدد کرے گا۔ وہ صارف جو اپنے موبائل فونز میں بیشمار تصویروں، ویڈیوز اور ایپس کی تعداد سے پریشان ہیں اب یہ جان کر خوش ہونگے کہ فلیش میموری سکین ڈسک ان کے لیے 128 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کروا رہی ہے۔ سکین ڈسک نے کہا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ کے لیے اپنی میموری زون ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔اس میں اوپٹمیم کے نام سے نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو صارف کو موبائل کی اندرونی میوری فل ہونے کی صورت میں صارف کو بتا دے گا۔ مائیکرو ایس ڈی کا پہلا کارڈ 128 ایم بی کے ساتھ آج سے دس سال پہلے منظرِ عام پر آیا تھا جو اب کے متعارف کروائے جانے والے کارڈ کی میوری سے ہزار گنا چھوٹا تھا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex