Wednesday, 22, July, 2026

Mobile Operators Are Busy To Testing for 3G & 4G...!!!

Mobile Operators Are Busy To Testing for 3G & 4G...!!!
تھر ی جی اور فور جی کے لائسنس کی نیلامی کی تاریخ کے اعلان کے بعد موبائل انڈسٹری میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہو گیا ہے، اور موبائل آپریٹرز اس نئی ٹیکنالوجی کو اپنے صارفین تک پہنچانے کیلئے دن رات ایک کئیے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں اگلے چند دنوں کے دوران موبائل فون آپریٹرز تجرباتی بنیادوں پر تھری جی اور فور کی کی ٹیسٹنگ شروع کر دیں گے، اور اپنے ایکوپمنٹ ، سروسز اور سگنل وغرہ کو درست کرلیں گے تاکہ لائسنس کے حصول کے فوری بعد تھری جی کی سروسز صارفین کو جلد از جلد مہیا کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے باقاعدہ طور پر ان ٹیلی کام آپریٹرز کو اجازت دی ہے اور ’’ان او سی‘‘ بھی جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ آپریٹرز اپنی سروسز کی تسلی کر لیں۔ چند روز قبل ہی حکومت کی طرف سے تین تھری جی، اور دو فور جی لائسنس دینے کا اعلان سامنے آیا تھا۔ یہ لائسنس اپریل میں جاری کئے جائیں گے، اور لائسنس حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے بعد ہی موبائل آپریٹرز تھری جی اور فورجی کی سہولیات اپنے صارفین کو فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex