Wednesday, 22, July, 2026

حیرت انگیز بغیر پیٹرول کے چلنے والی موٹر سائیکل تیار

حیرت انگیز بغیر پیٹرول کے چلنے والی موٹر سائیکل تیار
لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں ایک ایسا موٹر سائیکل ایجاد کی گئی جسے فولڈ کر کے بس ‘ ویگن یا ٹرین میں اپنے ہمراہ لے جایا جا سکتا ہے۔مذکورہ موٹر سائیکل میں ایک الیکٹرک بیٹری نصب کی گئی ہے جس سے بغیر پیٹرول کے پچاس میل تک سفر کیا جا سکتا ہے اس کی رفتار 32کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں دو بیٹریاں نصب ہیں ایک بیٹر ی پچاس میل اور دوسری ریزرو کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔یہ موٹر سائیکل ان افراد میں انتہائی پسندیدگی سے دیکھاجا رہا ہے جو بسوں ‘ ٹرینوں میں سفر کر کے کام کاج کے لیے اپنے دفتر جاتے ہیں اور بس کے انتظار کی زحمت سے بچنا چاہتے ہیں ۔ ( روزانہ پاکستان)
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex