Wednesday, 22, July, 2026

وائے فائے کے ذریعے پھیلنے وا لا”وبائی “ وائر س تیار

وائے فائے کے ذریعے پھیلنے وا لا”وبائی “ وائر س تیار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی یونیورسٹی ’لیور پول‘ کے ماہرین نے ایک ایسا وائرس تیار کیا ہے جو وائے فائے کے ذریعے پھیلے گا۔کیمی لیون نامی یہ وائرس گنجان آباد علاقوں میں ہوا کے دوش پر نزلہ زکام کے وائرس کی طرح پھیلے گا جس سے نہ صرف گھر اور آفس کے کمپیوٹرز متاثر ہونگے بلکہ یہ نیٹ ورکس کا سراغ بھی لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائر س دریافت کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس وائے فائے کے ذریعے تمام کمپیوٹرز کی معلومات اکھٹی کرسکتا ہے جس کی مدد سے ہیکرز کا بھی باآسانی سراغ لگایا جاسکتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex