Wednesday, 22, July, 2026

خبر دار،ویب کیم ہرگز استعمال نہ کریں

خبر دار،ویب کیم ہرگز استعمال نہ کریں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ یاہو پر ویڈیو کیم استعمال کر تے ہیں تو آپ کویہ جان کر ضرور پریشانی ہو گی کہ آپ کی تصاویر امریکی حکومت کے پاس موجود ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے یاہو پر ویب کیم استعمال کرنے والے لوگوں کی تصاویر جی سی ایچ کیو میں محفوظ کر لی ہیں۔یہ انکشافات ایڈورڈ سنو ڈاو¿ن نے اپنے دستاویزات میں کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ تصاویر 2008ءسے 2010ءکے درمیان اتاری گیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ جاسوسی مخصوص لوگوں کی نہیں کی گئی بلکہ تمام لوگوں کی تصاویر محفوظ کی گیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 3سے 11فیصد لوگوں کی تصاویر نیم برہنہ تھیں۔یاہو نے جاسوسی سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُسے اس غیر اخلاقی حرکت کا علم نہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex