Wednesday, 22, July, 2026

جسم سے بھاری وزن اُٹھانیوالی چیونٹی کی تصویر نے انعام جیت لیا

جسم سے بھاری وزن اُٹھانیوالی چیونٹی کی تصویر نے انعام جیت لیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس کے موضوع پر تصاویر کی ایک نمائش میں ایک چیونٹی کی تصویر نے انعام حاصل کرلیا جس میں وہ اپنے وزن سے سو گنا زیادہ وزن اٹھا رہی ہے۔ تصویر میں ایک ایشیائی قسم کی چیونٹی کو دکھایا گیا ہے جو شیشے جیسی جگہ سے الٹی لٹک رہی ہے اور اس کے منہ میں پانچ سو ملی گرام وزن ہے۔ تصویر کیمبرج یونیورسٹی کے ماہر حیوانات ڈاکٹر تھامس اینڈ لین نے اتاری ہے جو کیڑوں کے پیروں کی چپکنے کی صلاحیت پر تحقیق کررہے تھے۔ ڈاکٹر اینڈ لین کو اس تصویر پر سات سو پاﺅنڈ انعام ملا۔ تحقیق میں دکھایا گیا ہے کہ چیونٹیاں کس طرح مختلف وزن اٹھانے کے لئے اپنے پیروں کے نیچے نرم حصے کی شکل اور حجم بدلتی ہیں۔ ڈاکٹر اینڈ لین نے کہا کہ ان کی تحقیق سے سائنسدانوں کو بہتر گوند بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیونٹیوں کے پیروں کے نیچے سے بنے پیڈ خود بخود صاف ہوجاتے ہیں اور کسی بھی قسم کی سطح سے چپک سکتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex