Wednesday, 22, July, 2026

دنیا کی تباہی میں صرف چند سال باقی

دنیا کی تباہی میں صرف چند سال باقی
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کی تہذیب تباہی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے اور چند دہائیوں میں زمین تباہ ہوجا ئے گی ،یہ کہنا ہے ایک تازہ سائنسی تحقیق کا جو امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے کر وائی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق اس وقت معاشی عدم استحکام اور انسانی وسائل پر تیزی سے بڑھتا ہو ا بوجھ بہت جلد دنیا کو تباہ کر دیگا ،ریاضی دانوں کا کہنا ہے کہ موجودہ رفتار سے صنعتی ترقی اور اس سے پیدا ہونے والے نقصانات کو دیکھا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ صرف 6یا 7دہائیوں یا زیاد ہ سے زیادہ ایک صدی میں زمین تباہ ہو جائے گی ،تحقیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی کی تہذیبیں جن میں رومن ،ہان ، مصری اور گپتا کی تہذیبیں شامل ہیں ،بھی شاید اسی وجہ سے تباہ ہوئیں ،ان تمام تہذیبوں نے بھی ان خطرات کا احاطہ نہ کیا جو آج کل کی تہذیبوں کو در پیش ہے اور وہ تباہ ہوگئیں اور آج کی تہذیب کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ماضی سے سبق سیکھیں.
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex