Wednesday, 22, July, 2026

برطانیہ میں بھی جعلی پیر آگئے

برطانیہ میں بھی جعلی پیر آگئے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں لوگ جہالت کی وجہ سے جعلی پیروں کے شکنجے میں پھنس جاتے ہیں لیکن ایک برطانوی اخبار کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں بھی جعلی پیروں نے پیر جمالئے ہیں۔ اخبار کا نمائندہ ایک ایسے ہی فتح گرامی کے پاس ایک خاتون کو لے کر پہنچا اور بتایا کہ اسے کینسر زدہ برین ٹیومر ہے۔ اس جعلی ڈاکٹرنے قریباً پانچ لاکھ روپے کا علاج کا نسخہ بنایا اور اسے جڑی بوٹیاں کھانے کو دے دیں۔ پیر صاحب نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس خاتون کو کینسر کین میں پیک کھانا کھانے سے ہوا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ کینسر کے علاج کے لئے افریقہ میں گائے یا اونٹ کی قربانی دینی پڑتی ہے اور اس خاتون کے کیس میں مرض کیونکہ مہلک ہے اس لئے اونٹ قربان کرنا پڑے گا جس کے باعث زیادہ خرچ آئے گا۔ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں جگہ جگہ ان جعلی پیروں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اور یہ بیمار افراد کی بے بسی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ برطانوی قوانین اس حوالے سے بے حد کمزور ہیں اور اگر یہ ”ڈاکٹر“ پکڑے بھی جائیں تو جلد ہی جیل سے چھوٹ جاتے ہیں اور واپس اپنے دھندے پر لگ جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ اگر مریضوں کی جانب سے افاقہ نہ ہونے کی شکایت کی جائے تو انہیں طرح طرح کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ بالآخر صحت میں بہتری نہ ہونے کی انوکھی سے کوئی منطق پیش کردی جاتی ہے اور سارا ملبہ مریض پر ڈال دیا جاتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex