Wednesday, 22, July, 2026

بغیر اجازت تصویر اتارنے سے جان بھی جا سکتی ہے

بغیر اجازت تصویر اتارنے سے جان بھی جا سکتی ہے
فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک ) خبردار ! بغیر اجازت تصویر اتارنے سے جان بھی جا سکتی ہے۔ آج کل کے دور میں جب ہر موبائل میں کیمرہ موجود ہے بلکہ کیمرے والی عینکیں (گوگل گلاس) بھی مارکیٹ میں آ چکی ہیں ، امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کو بغیر اجازت تصویر کھینچنے پر جان سے مار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریسٹورنٹ کے مالک دمیتریوس کو ایک بیرے تیلوس لیبرون نے چھری کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم الہ قتل ہاتھ میں پکڑے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑا تھا، اس کاکہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے مالک نے اجازت کے بغیر اس کی تصویر اتاری اور اسے انٹرنیٹ پر چڑھا دیا جس پر اسے اشتعال آگیا ، پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا.
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex