Thursday, 23, July, 2026

فیس بک نے تصاویرکیلئے نیا سوفٹ وئیر تیارکرلیا

فیس بک نے تصاویرکیلئے نیا سوفٹ وئیر تیارکرلیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے پاس تصاویر کی دنیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے تاہم اب اس کے پاس موجود چہروں کی پہچان کرنے کی ٹیکنالوجی بھی آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے ”ڈیپ فیس“ نامی ایک پروگرام تیار کیا ہے جو 97.25فیصد تک درست طور پر یہ بتا سکتا ہے کہ آیا دو تصاویر ایک ہی شخص کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً انسان 97.53فیصد درست طور پر اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو کہا جاسکتا ہے کہ فیس بک چہروں کی شناخت کرنے میں انسانوں کے برابر پہنچ چکا ہے۔ یاد رہے کہ فیس بک پہلے ہی تصاویر میں اپنے دوستوں کو خود کار طریقے سے ٹیگ کرنے کی سہولت صارفین کو دیتا ہے لیکن اس لئے پروگرام کے نتائج کئی گنا بہتر ہیں۔ یہ پروگرام فیس بک کے تین پروگرامرز اور تل ابیب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے مل کر تیار کیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex