Thursday, 23, July, 2026

گوگل نے ملزم کو اس کا ’چہرہ ‘دکھادیا

گوگل نے ملزم کو اس کا ’چہرہ ‘دکھادیا
کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً اگر آپ اپنا نام گوگل پر ٹائپ کریں تو رزلٹس میں واقعی آپ سامنے آجائیں تو خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ تاہم امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کرسٹوفر ویاتافا نامی شخص کی حیرت کی اس وقت انتہا نہ رہی جب اس نے اپنا نام گوگل کیا تو معلوم ہوا کہ وہ دراصل ایک اشتہاری ہے۔ اس انکشاف کے بعد وہ پولیس سٹیشن گیا اور سرنڈر کردیا۔ پولیس کے مطابق کرسٹوفر 8 اگست کو ایک پارٹی کے دوران ایک آدمی سے لڑ پڑا تھا اور اس نے کئی ہوائی فائر کئے تھے۔ دوسری جانب کرسٹو فر نے اس واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم شمالی کیلیفورنیا کے اشتہاریوں کی لسٹ میں اس کا نام اب گرفتار ہوجانے والے مفروروں میں ڈال دیا گیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex