Thursday, 23, July, 2026

ذہنی دباﺅ عورتوں کو عقلمند بنا دیتا ہے

ذہنی دباﺅ عورتوں کو عقلمند بنا دیتا ہے
اٹلانٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تازہ تحقیق کے مطابق جب ذہنی دباﺅ بڑھ جائے تو عورتیں زیادہ عقلمند ہوجاتی ہیں جبکہ مردوں کی عقل میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ انٹرنیشنل سکول آف ایڈوانسٹر سٹڈیز کے تحقیق کاروں کے مطابق ان کی تازہ تحقیق میں مردوں اور عورتوں کو ذہنی دباﺅ والے حالات میں ڈال کر ان کی تقریری، حسابی اور دوسروں کے جذبات کا احساس کرنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر ان تینوں حالات میں مردوں کی کارکردگی میں خرابی دیکھنے میں آئی جبکہ عورتوں کی کارکردگی میں بہتری، لہٰذا یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ذہنی دباﺅ بڑھنے کے ساتھ ساتھ مردوں کے ”آئی کیو“ میں کمی آجاتی ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی طور پر معلوم کرنے کے لئے مزید تحقیق ضروری ہے لیکن تازہ رپورٹ سے یہ ضرور ہوا ہے کہ سائنس میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex