Thursday, 23, July, 2026

افغانستان نے نیٹو کا فوجی سامان پاکستان کو دینے کی مخالفت کردی

افغانستان نے نیٹو کا فوجی سامان پاکستان کو دینے کی مخالفت کردی
کابل ، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان نے ملک میں موجود اتحادی افواج (نیٹو) کے انخلا کے بعد امریکہ کی جانب سے پاکستان کو7 ارب ڈالرمالیت کا فوجی سازوسامان دینے کے فیصلے اور اس سلسلے میں جاری مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسے پہلے کابل سے مشاورت کرنی چاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کو انخلا کے بعد افغانستان میں موجود 7 ارب ڈالر مالیت کی بکتربند گاڑیوں‘ نائٹ ویژن گاگلز اورکمیونیکیشن آلات اور دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی کی پیشکش کے بعد افغانستان کی مخالفت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ افغان حکام نے کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد یہاں پرموجود فوجی سازوسامان واپس لے جانے یا پاکستان کو دینے کے بجائے افغانستان میں ہی رہنے دے۔ افغان صدر کے ترجمان اجمل فیضی نے کہا کہ ان کا ملک فوجی سازوسامان پاکستان کو دینے کی شدید مخالفت کرے گا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex