Thursday, 23, July, 2026

مشرف کی ساری ہوا نکل گئی، اقوام متحدہ سے ’شوٹرائل ‘ختم کروانے کی اپیل

مشرف کی ساری ہوا نکل گئی، اقوام متحدہ سے ’شوٹرائل ‘ختم کروانے کی اپیل
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فوجی صدر پر ویز مشرف کے وکلاءنے دعوی کیا ہے کہ وفاقی حکومت خصوصی عدالت کے ججز پر اثر انداز ہو رہی ہے لہذ ا ان کے مﺅکل کے خلاف جاری غداری کیس کی سماعت کو فوری اورغیر مشروط طور پرمعطل کیا جائے ۔سابق صدر کے وکلاءنے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس خصوصی عدالت کے تمام ججز کو خود مقرر کیا ہے جس کی وجہ سے یہ مقدمہ یکطرفہ ہے لہذا عالمی ادارہ اس ”شو ٹرائل “ کو ختم کروائے ۔لندن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سابق فوجی صدر کے وکلاءنے الزام لگا یا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کر تے ہوئے ملک کے عدالتی نظام میں مداخلت کرکے ججز پر اپنے پرانے سیاسی حریف پر ویز مشرف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنانے پر مجبور کیا ہے ۔ وکلائے صفائی نے کیس کی سماعت فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے دعوﺅں کی جامع تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وکلاءنے کہا ہے کہ انہوں نے اس کیس کے بارے میں اپنی تشویش کو رپورٹ کی شکل دے کراسے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نیوی پلے کو پیش کر دیا ہے ۔پر ویز مشرف کے انسانی حقوق کے انٹر نیشنل وکیل ٹوبی کیڈمین کا کہنا تھا کہ اس مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت کے ججز کے درمیان ہی قول و فعل میں تضاد ہے ۔وکلاءکا کہنا ہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والی دستاویزات سے انتظامیہ اور عدلیہ کے درمیان جاری اختلافات کی شدت سامنے آگئی ہے۔وکلائے صفائی کا کہنا ہے کہ ان کا دعویٰ وزیر اعظم ہاﺅس میں بے نام ذرائع سے خفیہ طریقے سے ہونے والی بات چیت پر مشتمل ہے ،سابق صدر کے وکلاءنے سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ سے پر ویز مشرف کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے ان کے کردار کے بدلے میں ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔70سالہ سابق فوجی صدر پاکستان کی تاریخ کے پہلے آمر ہیں جنہیں آئین توڑنے اور3 نومبر 2007ءکو ایمرجنسی لگانے کے جرم میں غداری کیس کی سماعت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی قیادت کی فوج پر اپنی با لادستی کا اظہار کرنے کاسخت اقدام ہے ۔ پر ویز مشرف اٹھارہ فروری کو عدالت میں پیش ہوئے تھے لیکن اس کے بعد سے سیکیورٹی خدشات اور عارضہ قلب کی وجہ سے وہ متعدد سماعتوں کے دوران عدالت نہیں آئے ۔خصوصی عدالت نے 31مارچ کو سابق صد ر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور حکم کی عدم تعمیل کی صورت میں پولیس کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیاہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex