Thursday, 23, July, 2026

عزت بچانے کیلئے لڑکی نے ٹرین کے سامنے کود کر جان دیدی

عزت بچانے کیلئے لڑکی نے ٹرین کے سامنے کود کر جان دیدی
جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) حوا کی بیٹی ایک درندہ صفت زمیندار کی بھینٹ چڑھ گئی،لڑکی نے عزت اور لواحقین کو بچانے کی خاطر ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ لواحقین کے مطابق ریلوے سٹیشن سٹی جھنگ کے قریب بھٹہ خشت پر کام کرنے والی 25 سالہ دوشیزہ ’ز ب‘ بازار سے سامان لینے گئی تو وہاں شراب کے نشے میں دھت مقامی زمیندار مٹھونول نے اسے پکڑ لیا اور زیادتی کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ کر گھر پہنچ گئی جس پر اگلے روز مٹھونول اس کے گھر پہنچ گیا اور اغوا کی کوشش کی جس پر زاہدہ بی بی نے اپنی عزت اور لواحقین کی جان بچانے کے لئے جھنگ سے سرگودھا جانے والی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex