Thursday, 23, July, 2026

بھارتی اداکاررضا مراد کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

بھارتی اداکاررضا مراد کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
رضا مراد دن بھر سمند ر اور تفریحی مقامات کی سیر کر تے رہے ،شاپنگ بھی کی کراچی میں جو محبت ملی اس کا تصور نہیں کیا تھا:بالی ووڈ اداکارکی میڈیا سے گفتگو کراچی(سٹاف رپورٹر) بھارتی اداکار رضا مراد نے کراچی میں مصروف ترین دن گزارا ، دن بھر ساحل سمندر و تاریخی مقامات کی سیر کی ، مختلف شاپنگ سنٹرزمیں جاکر اہلیہ کے ساتھ شاپنگ کی اور اپنے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کیں ۔بانی پاکستان قائد اعظم ؒکے مزار پر حاضری دینے پہنچے تولوگوں نے ان کو گھیر لیا ۔ اس مو قع پر انہوں نے مداحوں کیساتھ تصویر یں بنوائیں ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو محبت ملی ہے اس کا تصور نہیں کیا تھا۔ پاکستانی جس طر ح ہم سے محبت کرتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان و بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مستحکم کیاجائے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اچھی و معیاری پاکستانی فلموں میں کام کرنیکی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex