اداکارمنا لاہور ی علیل علاج کیلئے امداد کی اپیل
2 min read

ٹی وی ڈرامہ عینک والا جن سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار منالاہوری عرصہ سے علالت اوربے روز گاری کے باعث کسمپرسی کاشکارہوگئے
لاہور(کلچرل رپورٹر)۔ان کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر انکی امدادکے لئے اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ منالاہوری نے ایک عرصہ تک فن کی خدمت کی تاہم وہ شدید علالت کے باعث چندبرسوں سے بے روزگا رہیں۔ان کے ساتھی فنکاروں نے بھی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انکے علاج کے اخراجات اٹھائے جائیں اور اداکار کی مالی مدد کی جا ئے ۔
Comments