Thursday, 23, July, 2026

عرب دنیا کا ماڈل شہر، آج کا کھنڈر

عرب دنیا کا ماڈل شہر، آج کا کھنڈر
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے ماضی کے کئی شہر دیکھے ہوں گے جن میں ماہرین آثار قدیمہ کام کرتے ہیں اور لوگوں کو بتاتے ہیں کہ یہاں کے لوگ ایساکرتے تھے یا اس طرح زندگی گزارتے تھے ۔جب بھی ماضی کے شہروں کا ذکر آتا ہے تو ذہن میں فوراً یہ بات آتی ہے کہ یہ صدیوں یا سینکڑوں سال پرانی بات ہے لیکن موجودہ دنیا میں ایک ایسا شہر بھی ہے جو صرف تین دہائیاں قبل دنیا کے جدید ترین شہروں میں سے ایک تھا۔ اس شہر کے لوگ بہت خوش وخرم زندگی گزار رہے تھے اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ان کا شہر کھنڈر میں تبدیل ہوجائے گا۔ یہ کہانی ہے عراق کے دارالحکومت بغداد کی جسے کبھی عالمی معاشیات دانوں نے عرب دنیا کا ماڈل شہر کہا تھا اور جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ یہ دنیا کے 200 سے زائد شہروں سے زیادہ جدید، خوبصورت، آلودگی سے پاک اور تمام سہولیات سے مزئین ہے۔ لیکن پھر اس شہر کو نظر لگ گئی اور پے درپے جنگوں، لڑائیوں اور امریکہ کی فوج کشی نے اسے دنیا کا سب سے خطرناک شہروں میں سے ایک بنادیا۔ بغداد کے رہائشی اس وقت ہر اس مشکل کا شکار ہیں جس کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔ بجلی کی بندش، پانی کی عدم دستیابی، کرپشن، بے روزگاری، امن وامان کی مخدوش صورتحال جیسے مسائل سے لوگوں کو روز نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔ امیر اور غریب لوگوں کو ایک ہی طرح کے مسائل کا سامنا ہے، ایک 48 سالہ بزنس مین کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی جان کی گارنٹی نہیں، کوئی پتا نہیں لگتا کہ کب کہاں کس طرح بم دھماکے کا شکار ہوکر ہلاک ہوجائے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex