Thursday, 23, July, 2026

عورت کے غصے سے بچیں ورنہ۔۔۔

عورت کے غصے سے بچیں ورنہ۔۔۔
فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ عورتوں کے غصے سے بچ کر رہنا چاہیے لیکن ایک بدقسمت امریکی کو شاید یہ بات کسی نے نہیں بتائی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک قصبے میں چند روز قبل میاں بیوی کے درمیان بحث اس قدر زور پکڑ گئی کہ خاتون نے غصے میں آکر کار کو آگ لگادی۔ عینی شاہدین نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ رات کے قریباً ساڑھے بارہ بجے ایک مرد اور عورت سڑک کے کنارے بحث میں مصروف تھے۔ عورت کا کہنا تھا کہ اسے میکڈونلڈز سے آئس کریم دلائی جائے لیکن اس کا شوہر اس پر راضی نہ تھا بالآخر یہ لڑائی اتنی زور پکڑ گئی کہ خاتون نے گاڑی سے تیل کی بوتل نکالی اور اسے کار پر چھڑ کر آگ لگادی۔ اس کا شوہر حیرانی کے عالم میں یہ منظر دیکھتا ہی رہ گیا۔ آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچا لیکن گاڑی نہ بچائی جاسکی۔ امید ہے کہ اس مرتبہ اس شخص نے سبق سیکھ لیا ہوگا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex