Thursday, 23, July, 2026

حاملہ خواتین کے اپنے ہونیوالے بچے سے رابطے کیلئے ایپلی کیشن متعارف

حاملہ خواتین کے اپنے ہونیوالے بچے سے رابطے کیلئے ایپلی کیشن متعارف
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس قدر ترقی کرلی ہے کہ اب ایک نئی سمارٹ فون ایپ کے ذریعے حاملہ خواتین اپنے ہونے والے بچے کی دل کی دھڑکن سن سکتی ہیں , اس کے ہلنے جلنے کی آواز سن سکتی ہیں اور بڑے ہونے کے عمل کو بھی مانیٹرنگ کرسکتی ہیں۔ بیلابیٹ نامی ایپ ایپل سٹور اور انڈرائڈ پر مفت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ بیلابیٹ کنکٹڈ سسٹم علیحدہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے ماں اپنی اور بچے کی دل کی دھڑکن سن سکتی ہے اور آوازیں بھی ریکارڈ کی جاسکتی ہیں۔یہ ایپلی کیشن حاملہ خواتین کا موڈجانچنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے جس کے ذریعے ڈپریشن کے شواہد کا بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ کمپنی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صحت پر ہونے والے خرچ کو کم کرنا اور حاملہ خواتین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex