Thursday, 23, July, 2026

علیحدگی کی خبر نے ویب سائٹ بٹھادی

علیحدگی کی خبر نے ویب سائٹ بٹھادی
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ اور ”آئرن مین“ کی ہیروئن مشہور امریکی اداکارہ گونیتھ پالٹرو کی شوہر سے علیحدگی کی خبر نے ان کی ویب سائٹ بٹھا دی۔ پالٹرو کی' گوپ' نامی لائف سٹائل ویب سائٹ کو اکثر میڈیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ اس پر صرف وہی ”نسخے“ شائع جاتے ہیں جو انتہائی امیر افراد ہی استعمال کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔ تاہم جب انہوں نے اپنے شوہر کرس مارٹن سے دس سالہ ازدواجی تعلق ختم کرنے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا تو اسے پڑھنے اتنے زیادہ لوگ آے آئی کہ سرور ہی کریش کرگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس خبر کے بعد کئی گھنٹے تک لوگ اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔ ادکارہ کی شادی دس سال قبل موسیقی گروپ کولڈپلے سے تعلق رکھنے والے کرس مارٹن سے ہوئی تھی ان کے 7 اور 9 سالہ دو بچے بھی ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex