Thursday, 23, July, 2026

سال کی مشہورترین تصویر ’ٹوئیٹر‘ سے گم ہوگئی

سال کی مشہورترین تصویر ’ٹوئیٹر‘ سے گم ہوگئی
سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) حیرت انگیز طور پر ٹوئیٹر صارفین کی ٹویٹس گم ہونے لگ گئی ہیں اور آسکر پر ہالی ووڈ ستاروں کی جانب سے لی جانے والی ”سیلفی“ جو کہ سال کی سب سے زیادہ ٹویٹ کی جانے والی تصویر ہے، بھی گم ہونے والی ٹویٹس میں شامل ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی نشریاتی ادارے اور مشہور شخصیات جنہیں بڑی تعداد میں لوگ ”فولو“ کرتے ہیں، نے بھی اپنی ٹویٹس گم ہونے کی شکایت کی ہے۔ گم ہونے والی ٹویٹس پر کلک کیا جائے تو پیغام آتا ہے کہ یہ صفحہ وجود نہیں رکھتا۔ اس حوالے سے ٹوئیٹر حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بھی اس مسئلے کی خبر ملی ہے اور وجوہات کے بارے میں تحقیق کی جارہی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex