حکومت تنخواہ اور پنشن میں اضافے کافیصلہ بجٹ میں کرے گی
1 min read

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تنخواہ اور پنشن میں اضافے کافیصلہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنشن اور تنخواہ میں اضافے کافیصلہ ہمیشہ مہنگائی اور وسائل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، نئے مالی سال کا بجٹ جون میں پیش کیا جائے گا جبکہ حکومت پنشن اور تنخواہ میں اضافے کافیصلہ بھی اسی بجٹ میں کرے گی۔
Comments