Thursday, 23, July, 2026

امت مسلمہ باہمی اتحاد ویگانگت اختیار کریں: امام کعبہ

امت مسلمہ باہمی اتحاد ویگانگت اختیار کریں: امام کعبہ
فیصل آباد،مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ الشیخ فیصل الغزاوی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ تمام اختلافات کو چھوڑ کر باہم اتحاد ویگانگت اختیار کریں جبکہ باطل قوتیں انہیں منتشر کرنے اور ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفتح گواﺅنڈ پیپلزکالونی فیصل آباد میں اہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی نفاذ اسلام کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ توحید اور شمع رسالت کے پروانوں کا تاریخی اجتماع ہے جو اپنے ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ مملکت اسلامیہ پاکستان کے قیام کا اصل مقصد بھی یہی تھا .انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ گہرا اسلامی رشتہ ہے جو ہر آڑے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کعبہ اللہ کے قرب میں بیٹھے ہوئے اس وقت آپ نوجوانوں کو سلام بھی کہتے ہیں اور مخاطب بھی ہورہے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex