Thursday, 23, July, 2026

لوگوں کی ذاتی معلومات چرانے والا ڈرون تیا ر

لوگوں کی ذاتی معلومات چرانے والا ڈرون تیا ر
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوں تو ڈرون طیاروں کا نام سنتے ہی ذہن میں تباہ کاریوں کے مناظر آتے ہیں لیکن اب تو اس کے ذریعے چوریاں بھی کی جاسکتی ہیں ۔امریکی ہیکرز نے اب ایک ایسا ڈرون تیا ر کیا ہے جو لوگوں کے بینک پاس ورڈ اور دیگر تفصیلات فراہم کرے گا ۔گو کہ یہ اس صدی میں ایجاد ہونے والا سب سے بڑا جرم تصور کیا جائے گا لیکن ہیکرز کا موقف ہے کہ یہ صرف ایک تجربہ تھا تاکہ دنیا کو یہ یقین دلایا جاسکے کہ ایسا بھی ممکن ہے ۔سمارٹ فون کے ذریعے وائی فائی سے منسلک ہوکر یہ ڈرون ایک گھنٹے میں 150موبائل فونز سے کریڈٹ کارڈ پاس ورڈز ،کمپیوٹر پاس ورڈ اور دیگر اہم معلومات چوری کر سکتاہے جو دنیا کو خبر دار کرنے کے لیے کافی ہے ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex