Thursday, 23, July, 2026

برطانوی کمپنی نے بغیر پروں والا پنکھا متعارف کرادیا

برطانوی کمپنی نے بغیر پروں والا پنکھا متعارف کرادیا
برطانوی کمپنی نے بغیر پروں والا پنکھا متعارف کرادیا ان پنکھوں میں جدید ٹیکنالوجی ہیلمہوٹز کیویٹی شامل، جو پنکھے سے نکلنے والی آواز کی لہروں کو منتشر کرشور کا خاتمہ کرتی ہے لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ٹیکنالوجی فرم ”ڈائی سن“ نے پروں کے بغیر ایک نیا پنکھا متعارف کروایا ہے جو عام پنکھوں کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ خاموش ہے اور اس کے بے آواز ہونے سے ان لوگوں کو بہت سکون ملتا ہے جو مچھروں کی بھنبھناہٹ جیسی آواز سے پریشان رہتے ہیں، تاہم یہ بے آواز پنکھے خاصے مہنگے ہیں۔ خاص ڈیزائن والے اس قسم کے پنکھوں کی قیمتیں 219.99 پاﺅنڈ سے 299.9پاﺅنڈ کے درمیان رکھی گئی ہیں۔ ان قیمتوں کا انحصار پنکھوں کے سائز اور سٹائل پر ہے۔ اس کمپنی نے اپنے ایئرملٹی پلیئر ”بلیڈ لیس“ پنکھوں کی تیاری پر تقریباً 4 کروڑ پاﺅنڈ خرچ کئے ہیں۔ اس کی تیاری ان لیبارٹریوں میں کی گئی ہے جہاں 1500 سائنسدان اور انجینئر ملازم ہیں۔ نئے ڈیزائن کے ”ڈائی سن کول“ پنکھوں میں ہیلمہوٹز کیویٹی نام کی ایک جدت شامل کی گئی ہے جو بہت موثر طریقے سے پنکھے سے نکلنے والی آواز کی کچھ لہروں کو منتشر کردیتی ہے۔ انجینئروں نے سب سے پہلے پنکھوں سے نکلنے والی انسانی کانوں کیلئے سب سے زیادہ پریشانی کا باعث بننے والی آواز کا پتہ لگایا جو مچھروں کے پروں کی پھڑ پھڑاہٹ جیسی ہوتی ہے اور پھر اسے ختم کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہے۔ ان لوگوں نے پنکھے سے گزرنے والی ہوا کے بہاﺅ کو بھی زیادہ پرسکون کرنے کی کوشش کی ہے جس سے ہوا کی ہلچل کم ہوگئی ہے اور آواز مزید گھٹ گئی ہے۔ ان تبدیلیوں کا مجموعی اثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اس قسم کے بلیڈ کے بغیر پنکھے توانائی کی زیادہ بچت کرتے ہیں جس سے بجلی کا خرچ بھی کم ہوتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex