Thursday, 23, July, 2026

ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی آج منائی جائے گی، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی آج منائی جائے گی، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی آج جمعہ 4 اپریل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات ہونگی جبکہ مرکزی تقریب دوپہر 2 بجے گڑھی خدا بخش میں ہو گی جس سے پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی خطاب کریں گے۔ حکومت سندھ نے اس موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی کا ناغہ ختم کر دیا ہے۔ گڑھی خدا بخش کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے لاڑکانہ ڈسٹرکٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی، سیمینار اور مذاکرے ہونگے جن میں ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے اور الیکٹرانک چینل خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ برسی تقریبات کا آغاز نماز جمعہ کے بعد ایک بجے مزار پر قرآن خوانی سے ہو گا جس کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا اور بعد میں جلسے کا آغاز ہو گا جس سے بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، سید قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور لیڈران خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے قافلے اپنے ضلعی صدور اور علاقائی منتخب نمائندوں کی قیادت میں شرکت کر رہے ہیں، عام تعطیل کی وجہ سے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex