Thursday, 23, July, 2026

ہیپاٹائٹس قابل علاج لیکن۔۔۔

ہیپاٹائٹس قابل علاج لیکن۔۔۔
نیویارک (بیورو رپورٹ) امریکی ادویات ساز کمپنی کی ایجاد کردہ دوائی ”سوالدی“ تین ماہ کے اندر ہیپاٹائٹس سی 90 فیصد تک مریضوں کو صحتیاب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اس کی روزانہ کی ”ڈوز“ کی قیمت 1 ہزار ڈالر (یا ایک لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ جلیاڈسائنسز کی جانب سے مقرر کردہ اس قیمت پر امریکی انشورنس کمپنیاں اور عوامی نمائندے سراپا احتجاج ہیں۔ مزید یہ کہ صرف اس سال اس کی سیلز 7 سے 10 ارب ڈالر ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس سی کی موثر تین دوا یہی ہے۔ ڈاکٹروں پر انشورنس کمپنیوں کی جانب سے دباؤ ڈلا جارہا ہے کہ اس دوا کو استعمال نہ کریں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس کا متبادل موجود نہیں۔ دوسری جانب کمپنی کا موقف ہے کہ دیکھا جائے تو یہ دوا سستی ہے کیونکہ یہ مریض کو بہت کم عرصے میں تندرست کردیتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دوا کی مکمل ٹریٹمنٹ کی مصر میں قیمت 900 ڈالر یا (90 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ دوا بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ہر ملک میں اپنی ادویات کی قیمتیں لوگوں کی قوت خرید کے مطابق رکھتی ہے اور امریکی حکومت قانون کے مطابق قیمتوں کا تعین نہیں کرسکتی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex