ڈیڑھ ارب ڈالر کے بعد 2 لاکھ کلو کھجور
1 min read

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی پاکستان سے محبت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پہلے ڈیڑھ ارب ڈالر ملے اور اب 2 لاکھ کلو اعلیٰ قسم کی کھجور بھی آگئی ہے۔ سرکاری ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں سعودی ایمبیسی کے ڈپٹی مشن حاسم محمد خالد الخالدی نے یہ تحفہ پاکستان کے دفتر خارجہ کودیا۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (ای آر سی) محمد آفتاب نے اس موقع پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
Comments