Thursday, 23, July, 2026

خوانچہ فروش سیاستدان نے الیکشن کمیشن کو ’گنتی سکھا‘دی

خوانچہ فروش سیاستدان نے الیکشن کمیشن کو ’گنتی سکھا‘دی
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھاری انتخابات میں ایک خوانچہ فروش امیدوار پرمودنوٹکرنے الیکشن کمیشن کو زرِ ضمانت میں ساڑھے بارہ ہزار روپے کے سکے دیکر لاجواب اور گھنٹوں مصروف کردیا جس دوران باقی امیدوار قطار میں کھڑے انتظار کرتے اور الیکشن کمیشن کے اہلکار سکے گنتے رہے جس میں انہیں تین گھنٹے لگ گئے۔عمومی طور پر انتخابی عملہ امیدواروں کو لاجواب کرتا ہے لیکن بھارت میں لوک سبھا کے الیکشن میں ناشک سے لوک سبھا کے امیدوار اس خوانچہ فروش سیاستدان نے یہ کارنامہ انجام دیا جو زرِ ضمانت کی رقم ایک ، دو پانچ اور دس روپے کے سکوں کی شکل میں پلاسٹک کے تھیلوں میں بھر کرلایا تھا ۔ ملک میں سکے رائج ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن یہ پیسے لینے سے انکار نہیں کرسکتا تھا۔اسے زرِ ضمانت کیلئے یہ رقم ساتھی خوانچہ فروشوں نے اکٹھی کرکے دی تھی۔یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ایسا ہی کام پاکستان میں ایم ڈی طاہر ایڈووکیٹ(مرحوم ) بھی کرچکے ہیں جنہیں ایک کیس میں عدالت نے پچیس ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دیا تھا اور اس کی تعمیل میں انہوں نے پچیس ہزار روپے سکوں کی شکل میں جمع کرائے تھے ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex