Thursday, 23, July, 2026

لندن‘پلوں کے نیچے رات بسر کرنیوالے درجنوں طالبعلم گرفتار

لندن‘پلوں کے نیچے رات بسر کرنیوالے درجنوں طالبعلم گرفتار
لندن (بیورورپورٹ) یوکے بارڈر ایجنسی نے لندن کے مختلف پلوں کے نیچے رات گزارنے والے درجنوں طالب علموں کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق لندن میں کالج اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالب علموں کی بری تعداد جن کے پاس روٹی کھانے کیلئے بھی پیسے نہیں رات گزارنے کے لیے موٹر وے کے علاوہ لندن کے مختلف پلوں کے نیچے شدید سرد ترین موسم میں رات گزارتے ہیں کیخلاف یوکے بارڈر ایجنسی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں طالب علموں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ سینکڑوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پویس نے مقامی افراد سے کہا ہے کہ وہ ان بے گھر طالب علموں کو خوراک بھی نہ دیں ورنہ انہیں بھی گرفتار کر لیا جائیگا یہ امر قابل زکر ہے کہ برطانیہ میں مہنگی تعلیم اور رہائش کے اخراجات برداشت نہ کرنے کی وجہ اور کام کاج نہ ہونے سے سینکڑوں طالب علم رات کھلے آسمان اور شدید سرد موسم میں پلوں کے نیچے گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں گرفتار ہونے والے طالب علموں میں ہندوستانی اور پاکستانی شامل ہیں پولیس کا موقف ہے کہ گرفتار ہونے والے افرا د غیر قانونی طور پر برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex