Thursday, 23, July, 2026

سام سنگ نے موبائل چوروں کو پکڑنے کیلئے نئے سیٹ متعارف کروادئیے

سام سنگ نے موبائل چوروں کو پکڑنے کیلئے نئے سیٹ متعارف کروادئیے
سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق سام سنگ نے موبائل چوروں کو پکڑنے کے لئے اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 5 میں دو نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اب صارفین ”فائنڈ مائی فون“ اور ”ری ایکٹیویشن لاک“ نامی دو فیچرز استعمال کرسکتے ہیں تاہم ابتدائی طور پر یہ صرف امریکی نیٹ ورکس ویرائی زون اور یو ایس سیلولر پر میسر ہوں گے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ موبائل فونوں کی چوری کے معاملے کو بے حد سنجیدگی سے لیتا ہے۔ اب موبائل فون چوری ہونے کی صورت میں اسے مکمل طور پر لاک کیا جاسکے گا اور فون کے مالک کی مرضی کے بغیر اگر معلومات نکالنے یا ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو فون ناکارہ ہوجائے گا۔ اس حوالے سے امریکہ کی کچھ ریاستوں میں قانون سازی پر بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ موبائل کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اس قسم کے فیچرز کو اپنے فونوں کا حصہ بنائیں۔ یاد رہے کہ ایپل کی جانب سے بھی گزشتہ برس فون کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex