Saturday, 18, July, 2026

سام سنگ نے سمارٹ واچ متعارف کروا دی

سام سنگ نے سمارٹ واچ متعارف کروا دی
جنوبی کوریائی ٹیکنالوجی کمپنی سیم سنگ نے ایک ایسی گھڑی متعارف کروائی ہے جو فون کال کرنے کے ساتھ ساتھ ایپس بھی چلا سکتی ہے۔ اس گھڑی کا نام گیلیکسی گیئر رکھا گیا ہے، اور سیم سنگ نے اسے ’فیشن آئیکان‘ قرار دیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس گھڑی کو سیم سنگ کی دوسری گیلیکسی مصنوعات کے ساتھ منسلک کرنے سے اس کی کشش میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ سیم سنگ نے اس سے قبل کہا تھا اس کے موبائل فونوں کی مانگ میں کمی واقع ہو رہی ہے، اس لیے سرمایہ کار یہ دیکھنے کے لیے مشتاق ہیں کہ کمپنی ایک اور کامیاب پراڈکٹ متعارف کروانے میں کامیاب ہو سکتی ہے یا نہیں۔ یہ گھڑی 25 ستمبر سے بازار میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کار کرس گرین نے کہا: ’گیلیکسی سمارٹ واچ کے متعارف کروائے جانے سے انڈسٹری کو حیرت نہیں ہوئی، کیوں کہ توقع یہی تھی کہ سیم سنگ اس سلسلے میں اپیل وغیرہ سے سبقت لے جائے گی۔‘ تاہم انھوں نے کہا: ’صارفین کو تھوڑی سی مایوسی ہوئی ہے کہ ان کی توقعات کے برعکس یہ سمارٹ واچ خودمختار آلہ ہونے کی بجائے سیم سنگ اینڈروئڈ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ نتھی کر دی گئی ہے۔‘ اس کے مقابلے پر جاپانی کمپنی سونی کی سمارٹ واچ 2 کسی بھی ایسی ڈیوائس کے ساتھ نتھی کی جا سکتی ہے جس پر اینڈروئڈ 4.0 یا اس سے برتر کوئی سسٹم چل رہا ہو۔ سیم سنگ نے اس گھڑی کی قیمت 300 ڈالر رکھی ہے۔ گیلیکسی گیئر کی ایل ای ڈی سکرین 1.6 انچ ہے اور اس میں 1.9 میگاپکسل کا کیمرا نصب ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک سپیکر اور مائیکروفون شامل ہیں، جب کہ اس کی میموری چار گیگا بائٹ ہے۔ سیم سنگ نے کہا ہے کہ اس گھڑی کی مدد سے جیب یا بیگ سے فون نکالے بغیر فون کال سنی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس گھڑی میں 70 کے قریب ایپس بھی شامل کی گئی ہیں جن میں نوٹ لکھنے کی ایپ ایورنوٹ، ای بے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پاتھ، اور صحت کی ایپس شامل ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex