Monday, 20, July, 2026

!!!!........سپیم ای میلز بھیجنے کے لیےفرج کا استعمال

!!!!........سپیم ای میلز بھیجنے کے لیےفرج کا استعمال
ایک سکیورٹی فرم نے پتہ لگایا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے ایک سپیم حملے میں دیگر آلات کے ساتھ ایک فریج کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اس سپیم حملے کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ آلات کا استعمال کیا گیا۔ اس حملے کا انکشاف کرنے والی سکیورٹی فرم ’پروف پوئنٹ‘ نے پتا لگایا ہے کہ اس حملے سے کمپیوٹر، روٹرز اور سمارٹ ٹی وی سیٹ متاثر ہوئے۔ پروف پوئنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ 23 دسمبر 2013 اور اس سال 6 جنوری کے دوران کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق اس حملے میں تقریباً 750,000 ای میل پیغامات بھیجیے گئے تھے۔ پروف پوئنٹ کا کہنا ہے کہ ان کے تحقیق کی مطابق پچیس فیصد پیغامات کسی لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ یا سمارٹ فون سے نہیں گزرے تھے بلکہ اس میلویئر نے خود کو دیگر سمارٹ ڈیوائسز جیسا کہ کچن میں استعمال ہونے والی مصنوعات، ہوم میڈیا سسٹمز اور انٹرنیٹ کنکشن والے ٹی وی شامل تھے۔ اس حملے کے لیے استعمال ہونے والی کئی مصنوعات میں کمپیوٹر پروسیسر ہوتے ہیں اور یہ پیغام رسانی اور کئی مخصوص فنکشنز سرانجام دیتی ہیں۔ پروف پوئنٹ کے سکیورٹی ڈویژن کے جنرل مینیجر ڈیوڈ نائٹ کا کہنا ہے کہ پروف پوئنٹ کی جانب سے اس حملے میں شامل انٹرنیٹ ایڈریس کی تحقیقات سے سمارٹ گیجیٹس کے استعمال کے بارے میں پتا چلا ہے۔ ڈیوڈ نائٹ کے مطابق وہ میلویئر جس نے ان مصنوعات کے ذریعے یہ سپیم بھیجا وہ خود بخود ان مصنوعات پر انسٹال ہوگیا تھا کیونکہ ان میں سے کئی مصنوعات پر سکیورٹی کا نظام اتنا موثر نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حملے معمول بن جائیں گے کیونکہ گھر پر استعمال ہونے والی مصنوعات اور فرنیچر سمارٹ ہوتا جا رہا ہے اور ان میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex