Monday, 20, July, 2026

!!!!!.............انٹرنیٹ پر تفریح نئی نسل کا کیوٹیاپا

!!!!!.............انٹرنیٹ پر تفریح نئی نسل کا کیوٹیاپا
ٹی وی ایف نے یو ٹیوب پركيوٹياپا کے نام سے کئی ویڈیوز لوڈ کیا ہے پہلے ٹی وی پروگرام بنائیں پھر اسے نشر کرنے کے لیے مختلف ٹی وی چینلوں کے چکر لگائیں۔ یہ سب پرانی باتیں ہو چکی ہیں کیونکہ انٹرنیٹ نے نوجوانوں کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ بی بی سی کے ودت مہرہ کا کہنا ہے کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دکھانے کے مواقع نہیں مل رہے ہیں ان کے لیے انٹرنیٹ کسی غیر متوقع نعمت سے کم نہیں۔ ودت کے مطابق ٹي وی ایف یعنی دا وائرل فيور اور اے آئی بی یعنی آل انڈیا بک دو ایسےگروپ ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیت یوٹیوب پر ناظرین کے سامنے پیش کر رہے ہیں اور انھیں خاصی مقبولیت بھی مل رہی ہے۔ ٹی وی ایف نے یو ٹیوب پركيوٹياپا کے نام سے کئی ویڈیوز لوڈ کیا ہے۔ اس کے بانی ارونبھ کمار آئی آئی ٹی كھڑگپور سے انجینیئرنگ گریجویٹ ہیں جبکہ اے آئی بی کے بانی کامیڈین گروسمرن کھمبا ، تنمے بھٹ، روہن جوشی اور آشیش شاكیہ ہیں۔ یہ نوجوان نئے نئے ويڈيوز بنا کر انہیں براہ راست یو ٹیوب پر لانچ کرتے ہیں اور یہ ويڈيوز تکنیکی طور پر عمدہ معیار کے ہوتے ہیں ارونبھ کہتے ہیں کہ انھیں بہت سارے لوگ ملتے ہیں اور کہتے ہیں وہ بہت صحیح کام کر رہے ہیں اور ایسا کرتے رہنا چاہیے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے ويڈيوز تیار کرنے کے لیے انھیں پیسہ کہاں سے ملتا ہے اور ان کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟ تنمے نے کہا ہم یہ تو نہیں بتا سکتے کہ ہمیں پیسے کون دے رہا ہے پر زیادہ تر پیسے ہمیں اپنی جیب سے دینے پڑتے ہیں۔ یوٹیوب کے ذریعے بھی ہم تھوڑے بہت پیسہ کما لیتے ہیں۔ بہر حال وہ اتنے نہیں ہوتے کہ اس سے ہم نئی ویڈیو بناسکیں۔ انھوں نے مزید کہا ہم سب کامیڈین ہیں۔ ہم فلموں کے لیے سکرپٹ لکھتے ہیں، ریڈیو میں کام کرتے ہیں اور کبھی کبھی اگر ہمیں کوئی مہنگی فلم بنانی ہوتی ہے تو اس کے لیے تھوڑا بہت پیسہ ہماری جیب سے بھی جاتا ہے۔جبکہ دوسری جانب ارونبھ کمار کہتے ہیں �یو ٹیوب پر آپ کے ويڈيوز کو جتنے لوگ دیکھتے ہیں اس کی بنیاد پر تھوڑے پیسے مل جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی برانڈز بھی ہمارے پاس آتے ہیں جو ہمیں کہتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے بھی ایسے ويڈيوز بنائيں اور پھر وہ ہمیں پیسے دیتے ہیں
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex