Tuesday, 21, July, 2026

!!!ٹویٹر نے حماس مجاہدین کے اکائونٹ بند کر دئیے

!!!ٹویٹر نے حماس مجاہدین کے اکائونٹ بند کر دئیے
آزادی رائے کے علمبردار ٹویٹر نے فلسطینی مجاہد تنظیم حماس کے . اکائونٹس کو اچانک بند کر دیا جمعرات کو فلسطینی اسلامی تحریک کی طرف سے سامنے آنے والے ایک بیان کے مطابق، سماجی ویب سائٹ ٹویٹر نے حماس گروپ سے تعلق رکھنے والے فوجی کا اکاؤنٹ ختم کر دیا ہے۔ایزیدین القاسم بریگیڈیر کا ٹویٹر کا اکاؤنٹ @AlqassamBrigade جمعرات کوسسپینڈ کے نوٹس کے ساتھ بند کر دیا گیا ہے۔ آرمی کے نمائندے نے یہ الزام لگایا ہے کہ ٹویٹر اظہارِ خیال کے حق کو چھین رہا ہے اور اسرائیل کے سیاسی ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے۔ ابو عبیدہ نے اے ایف پی میں یہ لکھا ہے کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل کے خلاف بولنے والے کو کیسے محروم کیا جاتا ہے۔یہ اسرائیل کے خلاف سچ کو دبانے اور اسرائیل کے فلسطینی عوام پر کئے گئے مظالم کو چھپانے کی کوشش ہے۔ ٹویٹر انتظامیہ دو اجتماعی اصول کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک طرف تو وہ اسرائیلی فوجیوں کو معصوم لوگوں پر کیے گئے ظلم کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنے کی اجازت دے رہا ہے اور دوسری طرف قاسم برگیڈیر کے اکاؤنٹ کو بند کر کے ان مظالم کے خلاف آواز اٹھانے سے روک رہا ہے۔ٹویٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ذاتی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی بھی ایک اکاؤنٹ پر اظہارِ خیال نہیں کر سکتے۔پچھلے کچھ عرصے سے غزہ پٹی پر اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے تصادم پر قاسم برگیڈیر اور اسرائیلی فوجیوں کا ٹویٹر پر پروپرگینڈا جاری ہے۔القاسم برگیڈئیر ٹویٹر پر عربی زبان میں @Qassam_Arabic, اور اسرائیلی زبان میں @qassamhebrew کا اکاؤنٹ بھی چلا رہے تھے جو جمعرات تک کام کر رہے تھے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex