Tuesday, 21, July, 2026

سامسنگ گلیکسی ونڈوز فون کی شکل میں نظر آسکتا ہے

سامسنگ گلیکسی ونڈوز فون کی شکل میں نظر آسکتا ہے
حال ہی میں سی ای ایس کی طرف سے جاری کیے گئے کچھ شواہد کی بنا پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ سامسنگ کا نیا شاہکار گلیکسی S5 ونڈوز فون کی شکل میں نظر آسکتا ہے۔ سامنے آنے والی تصاویر اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ گلیکسی S5 کی ہوم سکرین ونڈوز فون سے ملتی جلتی ہے۔ ایولیکس نے اس مہینے کے شروع میں ہی یہ کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں اور بعد میں ٹویٹر پر بھی کچھ امیجز شئیر کیے گئے تھے جن کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ ہوم سکرین کو ونڈوز 8 کی طرح سے ڈئزائن کیا گیا ہے۔ ایولیکس کے پاس کافی سارے شواہد ہیں مگر وہ سب آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔گلیکسی S5 اگلے کچھ مہینوں میں مارکیٹ کی رونق بنے گا اور افواہوں کے مطابق یہ ایلومینیم باڈی کے ساتھ سامنے آئے گا جو اس کی دلکشی میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex