Tuesday, 21, July, 2026

!!! ایپل کی آئی واچ جلد آنے کو ہے

!!! ایپل کی آئی واچ جلد آنے کو ہے
ایپل کی نئی اور جدید آئی واچ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جسے ایل جی تیار کرے گا کورین کمپنی ایل جی ،ایپل کے ساتھ مل کر کمپنی کی پہلی پہننے والی ڈیوائس بنا رہی ہے۔یہ OLED (P-OLED) موڑے ہوئے پلاسٹک سے بنی ایک سپورٹس واچ ہے اور یہ بالکل ویسا ہے جیسا پچھلے سال ایل جی نے اپنے جی فلیکس سمارٹ فون میں متعارف کروایا تھا۔ایل جی قانونی طور پر اس کے پہلی 2 ملین پیداوار کے حقوق حاصل کر چکا ہے۔کوریا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ 2014کے جولائی اور ستمبر کے درمیان مارکیٹ میں آئیگی اور کچھ پہلے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 2014میں آئی واچ آئی پوڈ کی جگہ لے لے گی اور اس کی قیمت $149-$229 کے درمیان ہوگی۔ ایپل کے صارفین یہ امید کر رہے ہیں کہ یہ نئی ڈیوائس ان کے لیے بہترین ایجاد ثابت ہو۔ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل اس سال 63.4 ملین آئی واچ فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ابھی تک مرد اور عورتوں کے لیے مختلف ماڈلز کے بارے میں کچھ سامنے نہیں آیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex