Tuesday, 21, July, 2026

!!!!.....مائیکروسافٹ کی مشکلات میں ایک نیا اضافہ

!!!!.....مائیکروسافٹ کی مشکلات میں ایک نیا اضافہ
مائیکرسافٹ اپنے نئے ون ڈرائیو نام کے ساتھ بھی مشکل میں مائیکروسافٹ اپنی نئی سکائی ڈرائیو سروس کے ساتھ مشکل کا شکار ہے۔پچھلے سال گرمیوں میں برطانیہ کی عدالت نے مائیکروسافٹ کو برطانیہ سکائی بروڈ کاسٹنگ کے تجارتی نام کو چرانے پر نوٹس بھیجا تھا جس پر مائیکروسافٹ نے نام بدلنے کا وعدہ کیا تھا۔صرف دو دن پہلے ہی مائیکروسافٹ نے اپنی سروس سکائی ڈرائیو کا نیا نام ون ڈرائیومتعارف کروایا ہے اور آج ایک بار پھر اسی وجہ سے مائیکروسافٹ مشکل میں پڑ گیا ہے۔ کیونکہ ون ڈاٹ کوم پہلے ہی سے ون کلاؤڈ ڈرائیو کے نام سے ایک سروس پیش کر رہا ہے۔ ون ڈاٹ کوم کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں اس وجہ سے الجھنیں بڑھ جانے کے اندیشے کو ظاہر کیا ہے۔اب عین ممکن ہے کہ مائیکروسافٹ ایک مرتبہ پھر اپنی سروس کا نام تبدیل کرے، یا پھر ایک بھاری رقم کے عوض ون ڈاٹ کوم سے معاہدہ کرے، اور نام استعمال کرنے کی اجازت .حاصل کرے
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex