Tuesday, 21, July, 2026

وائبر نے ونڈوز فون کیلئے اپلیکیشن اپ ڈیٹ کردی...

وائبر نے ونڈوز فون کیلئے اپلیکیشن اپ ڈیٹ کردی...
وائبر جو نہایت مشہور VoIP سروس ہے، اب ونڈوز فونز میں بے انتہا اپڈیٹس کے ساتھ نظر آئے گا۔نئے اپڈیٹ ایپ میں نئے نقوش لایا ہے جو ونڈوز فونز کے صارفین کی پیغام رسانی میں بہت مفید ہونگے۔ان میں سے کچھ نئے متعارف کروانے والی نقوش دوسرے وائبر ورزن میں پہلے سے موجود ہیں۔ونڈوز فون میں وائبر کا 4.0 ورزن نئے اضافہ شدہ ’’پش نوٹیفیکیشن‘‘کے ساتھ آرہا ہے جو کسی بھی پیغام کے آنے پر صارف کو نئے طریقے سے اطلاع دے گا۔ونڈوز فون کا وائبر صارف کے لیے پیغام بھیجنے پر نظر آنے والے سٹیٹس کے لیے بھی بہت مفید نقوش لے کر آیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ جب بھی آپ کا پیغام آپ کا وصول کنندہ دیکھے گا ساتھ ہی آپ کا سٹیٹس بھی اس کو نظر آئے گا، اس کے علاوہ آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ آپ کا کون سا دوست کب وائبر پر آن لائن ہوا ہے۔وائبر کے ونڈوز فون ورزن میں ایک خاص اضافہ’’ سٹیکر مارکیٹ‘‘ کا موجو د ہونا بھی ہے۔اب صارف اپنے پیغامات کو مختلف رنگوں کے سٹیکرز سے سجا کر بھی بھیج سکتے ہیں جو کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex