Tuesday, 21, July, 2026

...ایور نوٹ اب پہلے سے چار گنا تیز

...ایور نوٹ اب پہلے سے چار گنا تیز
ایور نوٹ دنیا کی مشہور ترین اپلیکیشنز میں سے ایک ہے، اس کی بدولت آپ کسی بھی موبائل فون ، کمپیوٹر اور بذریعہ انٹرنیٹ کوئی بھی ’’نوٹس‘‘ محفوظ کر سکتے ہیں، اور با آسانی اپنی کسی بھی ڈیوائس پر اسکو دیکھ، اور تبدیل کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اسکو اپنے دوستوں اور دفتر کے لوگوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں ۔ایورنوٹ نے حال ہی میں اپنے sync سرورز کے لئے ایک بڑی اپڈیٹ مکمل کر لی ہے ہے۔کمپنی کے مطابق اب syncing چار گنا تیز ہوگی۔ایور نوٹ کے سرور کو اپڈیٹ کرنے میں تقریباً پورا ایک سال لگا۔ڈیٹا کی زیادتی کی وجہ سے اس کو دوبارہ ڈئزائن کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا کیونکہ روزانہ کڑوروں کی تعداد میں صارفین ایور نوٹ پر sync کرتے تھے۔پچھلے کچھ مہینوں میں کمپنی نے 700 سے زیادہ کے سرور اپڈیٹ کیے ہیں اور وہ سب اپ ڈیٹ sync انجن چلا رہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارفین چھوٹے یا ذاتی اکاؤنٹ رکھتے ہیں وہ اس تبدیلی کو محسوس نہیں کر پائیں گے ، مگر وہ صارفین جن کے اکاؤنٹ میں ڈیٹا زیادہ تعداد میں ہے،یا وہ صارفین جو مختلف ڈؤائسس کے درمیان نوٹ sync کرتے ہیں اور ایوور نوٹ کے بزنس صارفین sync کی رفتار میں آنے والی اس تبدیلی کو ضرور محسوس کریں گے۔یہ اپڈیٹ ایوور نوٹ کی تمام ایپس پر لاگو کیے گئے ہیں۔ ایور نوٹ تمام موبائل آپریٹنگ سسٹم، اینڈرائیڈ ، ایپل، ونڈوز، بلیک بیری اور کمپیوٹرز میں ونڈوز، میک اور لینکس کیلئے دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ آپ اکی ویب سائیٹ سے بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex