Wednesday, 22, July, 2026

ہیکرز سے محفوظ رہیں ، اپنے کمپیوٹر کا ایڈوب فلیش فوراََ اپ ڈیٹ کریں

ہیکرز سے محفوظ رہیں ، اپنے کمپیوٹر کا ایڈوب فلیش فوراََ اپ ڈیٹ کریں
ایڈوب کی طرف سے ونڈوز اور میک کے صارفین کے لیے فلیش کو فوراََ اپڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایڈوب نے گوگل کروم اور انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والی صارفین کو فوراََ فلیش پلئیر اپڈیٹ کرنے کے لیے کہا ہے۔ کمپنی نے منگل کو اچانک ایک سیکیورٹی بلیٹن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے فلیش کے ذریعے آپ کے کمپیوٹرز اور ڈیٹا کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے۔ ایڈوب نے بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے حملہ کرنے والے آسانی سے سسٹم پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ ایڈوب ہیکرز کے ممکنہ حملوں سے واقف ہے اور اس لیے اپنے صارفین کو فوراََ اپ ڈیٹس لاگو کرنے کو کہہ رہا ہے۔ ایڈوب نے سب سے پہلی ترجیح ونڈوز اور میک استعمال کرنے والے صارفین کو دی ہے اور ان کو اپنے آپریٹنگ سسٹم میں ایڈوب فلیش کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اگر آپ کا فلیش خودکار طریقے سے اپڈیٹ نہیں ہوا تو فوری طور پر یہاں پر کلک کیجئے ، اور اپنا فلیش اپڈیٹ کیجئے، تاکہ آپ کسی بھی ممکنہ ہیکرز کے حملے سے بچ جائیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex