Wednesday, 22, July, 2026

!!!آپکی فیس بک پرزندگی 62 سیکنڈز میں

!!!آپکی فیس بک پرزندگی 62 سیکنڈز میں
فیس بک نے اپنے دس برس مکمل ہونے پر تمام صارفین کیلئے انکی فیس بک سرگرمیوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ فیس بک پنے کامیاب 10 سال مکمل کرنے کی خوشی میں اپنے صارفین کے لیے 62 سیکینڈز پر مشتمل ایک ایسی دیڈیو لایا ہے جو اس مختصر سے وقت میں آپ کو آپ کے فیس بک پر اب تک کی سبھی سرگرمیوں کے بارے میں بتا دے گی۔فیس بک نے ایک نظر واپس ویڈیو کے نام سے متعارف کروائی ہے۔ اس ویڈیو میں آپ کے فیس بک پر آنے والے سال سے لے کر آپ کی سب سے زیادہ پسند کیے گی پوسٹ اور بلا ترتیب تصویریں شامل ہونگیں۔ یہ ویڈیو ہر زبان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کے لیے ہے۔لیکن یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ اب تک آپ فیس بک پر کیا کچھ شئیر کر چکے ہیں۔ اگر آپ نے یہ ویڈیو اپنی ٹائم لائن پر شئیر نہیں کی تو ایک مہینے کے بعد یہ ویڈیو موجود نہیں ہوگی۔اگر اس ویڈیو میں کچھ ایسا شامل ہو جاتا ہے جس کو آپ چھپا کر رکھنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی فلم میں ترمیم کریں اور بٹن پر کلک کر کے اس کو چھپا سکتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex