Wednesday, 22, July, 2026

پہاڑوں پر برفباری ہوگی، میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی

پہاڑوں پر برفباری ہوگی، میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی
اسلام آبادملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔شدید سردی کو کم کرنے کے لئے سورج کی کرنوں میں بھی اثر نہیں رہا۔ایسے میں جلانے کی لکڑی بچنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔برفباری رکنے کے بعد لوگ گھروں کی چھتوں اور راستوں سے برف ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔سردی کی وجہ سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں۔بلوچستان کے شمالی علاقوں کے پہاڑوں میں جمی برف کی وجہ سے سردی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور سورج کی کرنیں بھی بے اثر ہوگئی ہیں۔قبائلی علاقوں کرم ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں سردی میں اضافے نے جلانے کی لکڑی کے دام بڑھادیئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔2سے 3روز میں پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ Source of this Update Daily Jung .
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex