Wednesday, 22, July, 2026

فلاپی برڈ کو خیر باد کہہ دیا گیا

فلاپی برڈ کو خیر باد کہہ دیا گیا
دنیا کی مشہور ترین گیم فلاپی برڈ کو ایپ سٹور اور گوگل پلے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فلاپی برڈ گیم اتوار کو ایپ سٹور اور گوگل پلے سے ہٹا دی گئی، اس گیم کے تخلیق کار نے پہلے ہی مطلع کر دیا تھا کہ وہ اس گیم کو ختم کرنے والے ہیں۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے تخلیق کی گئی یہ سمارٹ گیم نے صرف اشتہار آمدنی میں روزانہ کے $50,000 کما کر موبائل مارکیٹ میں طوفان کی سی صورت اختیار کی ہوئی تھی۔فلاپی برڈ اس مختصر سے عرصے میں تقریباً 50 ملین دفعہ ڈاؤن لوڈ کی گی اور ایپ سٹور میں 47,000 تنقیدی جائزے کے لیے استعمال ہوئی۔ پچھلے مہینے ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور میں نمبر 1 کی پوزیشن پر آنے کے بعد بہت سے میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس گیم کے متعلق بہت سے تنقیدی مضامین لکھے ، اور اسے کھیلنے والوں کے تاثرات کے بارے میں تفصیل سے لکھا۔ گیم کے تخلیق کار اینگوین نے ہفتہ کو سوشل سائٹ ٹویٹر پر اتوار کو اس گیم کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ اس گیم کی کامیابی کی وجہ سے ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے ، اور انکی زاتی زندگی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ انہوں نے یہ گیم بیچنے کے لیے نہیں بنائی تھی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex