Wednesday, 22, July, 2026

ایچ ٹی سی بھی کم قیمت فونز کے دوڑ میں

ایچ ٹی سی بھی کم قیمت فونز کے دوڑ میں
کمپنی نے اپنے گرتے ہوئے منافع کو بچانے کیلئے اب کم قیمت فون متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے باوجود اس کے کہ ایچ ٹی سی کمپنی زیادہ منافع کی طرف نہیں جا رہی وہ مسلسل اپنے حریف ایپل اور سامسنگ سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایچ ٹی سی کو لگتا ہے کہ کم قیمت فون کمپنی کے استحصال میں مددگار ثابت ہوں گے۔پچھلے دو سالوں میں کمپنی نے فون کی شرحِ فروخت بڑھانے کے لیے قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق اب یہ فون $150 سے $300 کے درمیان میں مارکیٹ میں بکے گا۔اس سے پہلے یہ فون تقریباً $600 میں مارکیٹ میں بکتے رہے ہیں ۔ کمپنی کو لگتا ہے کہ ڈؤائسس کا کم قیمت پر مارکیٹ میں آنا کمپنی کے لیے منافع بخش ہوگا۔ فونز کو دوبارہ کم قیمتوں کی طرف لے کر جاناکمپنی حکمتِ عملی کے خلاف ہے۔پہلے چوتھائی حصہ میں ایچ ٹی سی نے اپنی متوقع آمدنی $1.12 بلین سے $1.19 بلین تھی مگر یہ بھی نقصان میں رہی۔ ایچ ٹی سی کی چیئر وومن چیر وینگ نے بتایا ہے کہ کمپنی کا پورا دھیان ایچ ٹی سی ون اور اس سے ملحقہ فونز ایچ ٹی سی ون منی اور ایچ ٹی سی ون میکس پر ہے۔یہ فوکس اس وقت اور بھی زیادہ ہو گیا ہے جب دوسرے سمارٹ فونز کم قیمت پر دستیاب ہونے لگے ہیں۔ سامسنگ پہلے ہی سے اک منافع بخش سمارٹ فون کے پورٹ فولیو کے ساتھ ہے، نوکیا نے بھی ونڈوز فون اور آشا ڈؤائسس کو کم قیمتوں پر متعارف کروا کر منافع حاصل کر رہا ہے۔یہاں تک کہ ایپل نے بھی آئی فون 5 سی کے ساتھ مارکیٹ میں خاصہ منافع کمایا ہے۔ چائنہ جیسی بڑی مارکیٹ میں بھی کمپنیاں کم قیمت فونز جیسے زیومیا، ہواوئی،زی ٹی ای متعارف کروا رہی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ایچ ٹی سی کی یہ کوشش کتنی کامیاب ہوتی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex