Wednesday, 22, July, 2026

بھارت میں کروڑوں ڈالر کی مِس کالز

بھارت میں کروڑوں ڈالر کی مِس کالز
بھارت میں فون کی ٹیکنالوجی کے ایسے انوکھے استعمال سامنے آ رہے ہیں جو شاید فون بنانے والی کمپنیوں نے سوچے بھی نہیں ہوں گے بھارت میں موبائل فونز کے 90 کروڑ صارفین ہیں جن میں بہت سے اسے صرف کال کرنے یا میسج دینے کے لیے استعمال نہیں کرتے۔ بھارت کے کروڑوں لوگوں کے لیے ان کے گھروں میں جدید ٹیکنالوجی کی ایک ہی شکل پائی جاتی ہے اور وہ ہے موبائل فون۔ شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا میں موبائل فونز کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہوئی اس منڈی میں لوگوں نے اس ٹیکنالوجی کے انوکھے استعمال ڈھونڈ لیے ہیں۔ مِس کال ایک یا دو رِنگز کے بعد کال ختم کر دینا، یعنی کسی کو ’مِس کال‘ دینا بھارت میں بہت ہی مقبول ہے، اور یہ تکنیک اکثر اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب آپ چاہتے ہیں کہ ’پیغام‘ تو پہنچ جائے مگر پیسے خرچ نہ ہوں۔ یہ سہولت بچے اپنے والدین سے اور ملازمین اپنے باس سے ’گفتگو ‘ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے مِس کالز بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں۔ اسی طرح کچھ ٹی وی چینل بھی یہ سہولت دیتے ہیں کہ اپنے ناظرین کو ان کے پسندیدہ شو شروع ہونے سے پہلے مِس کال دے دیں۔ اگرچہ مِس کال کا رواج افریقہ، فلپائن اور بنگلہ دیش میں بھی مقبول ہے لیکن بھارت میں اب یہ ایک کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں مِس کالز کے کاروبار کی کل مالیت دس کروڑ ڈالر ہے۔ دہلی میں مقیم ٹیکنالوجی کے بارے میں لکھنے والے پراسانتو کے رائے کا کہنا ہے کہ ’زِپ ڈائل‘ نامی ایک نئی کپمنی ایک سو سے زیادہ بڑی بڑی کمپنیوں کو یہ سہولت دی ہے۔ پراکٹر اینڈ گیمبل، کیڈ بری، کولگیٹ اور ڈزنی جیسی کمپنیوں کے صارفین زپ ڈائل کی مہیا کردہ مس کالز کی سہولت کے ذریعے اپنی پسندیدہ مصنوعات کے لیے آرڈر دے سکتے ہیں، کوئی نمونہ منگوا سکتے ہیں اور مصنوعات کے بارے میں اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں بھی مس کالز کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ بھارت کے سیاسی منظرنامے پر ابھرنے والی سب سے نئی ’عام آدمی پارٹی‘ نے گذشتہ ماہ اپنی رکن سازی کی مہم کے لیے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے فون نمبر پر مِس کالیں دیں۔ ایسی مِس کالز کے جواب میں پارٹی کے کارکن آپ کے نمبر پر کال کر کے آپ کے کوائف حاصل کر سکتے ہیں اور آپ کو باقاعدہ رکن بنا سکتے ہیں۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں سات لاکھ سے زائد لوگوں کو مس کالز کے ذریعے پارٹی میں شامل کیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex